اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے سابق سربراہ غیر ملکی جیلوں میں قید برطانوی شہریوں پر تشدد کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے باعث قانونی اورعوامی تنقید کا شکار ہوگئے۔
جوناتھن ایونس سن دو ہزار ایک سے پانچ تک ایجنسی ایم آئی فائیو کی شاخ برائے انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر تھے۔ اس دوران ایم آئی فائیو اور سکس غیر ملکی جیلوں میں قید برطانوی شہریوں پر بہیمانہ تشدد کی کارروائیوں میں ملوث نکلی۔
تشدد کا شکار ہونے والے برطانوی شہریوں نے خفیہ ایجنسی کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔ سابق قیدیوں کے وکلا کے مطابق جوناتھن ایونس تشدد میں ملوث ہونے پر قانون کی زد میں آسکتے ہیں۔
برطانیہ کے دوسرے سینئر ترین جج لارڈ نیوبرجر نے ایم آئی فائیو پرانسانی حقوق کی خلاف ورزی، پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے اور تشدد کی روایت کے فروغ کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
/152